کرکٹ
یونس خان کا افغان کھلاڑیوں کے لیے پشتو میں ٹوئٹ
افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض سرانجام دینے والے یونس خان افغان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے پشتو میں ٹوئٹ کیا، جس میں سابق قومی کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1516389768157880323یونس خان نے لکھا کہ افغان کرکٹرز کو کرکٹ سے خاص لگاؤ ہے، وہ ہر چیز کو بہت غور سے سنتے اور سیکھتے ہیں ۔
یونس خان کے مطابق افغان کرکٹر اپنی مزید ترقی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہت کچھ سیکھنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔