12واں بیٹل ایکس پولو کپ، ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کی فتوحات
12واں بیٹل ایکس پولو کپ، ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کی فتوحات
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام چھ گول پی پی اے ٹورنامنٹ 12 واں بیٹل ایکس پولو کپ 2026ء
سپانسرڈ بائی ریواج کاسمیٹکس اینڈ کو سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل شروع کے دوسرے دن ڈائمنڈ پینٹس / پلاٹینم ہومز کی ٹیم نے اے او ایس /ریجاس/گارڈ گروپ کی ٹیم کو 7-5 سے ہرا دیا۔
جیتنے والی ٹیم کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی، میر حذیفہ احمد اور ابراہیم خلیل نے د و دو جبکہ عمر اشفاق نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے عارب علی ملک اور فتح چودھری نے دو دو جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔
دوسر ے میچ میں ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی /دین/ایس کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا دیا۔
جیتنے والی ٹیم کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ جبکہ ذکریا داؤد نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے امین رحمان اور شیخ محمد رافع نے دو دو گول سکور کیے۔