ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو چالیس گیندوں پر 6 چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 68 رنز بنا کر سرفہرست رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا، جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی نیگیدی نے چار، ویان پارنل نے تین جبکہ انریچ نورٹیج نے ایک وکٹ حاصل کی

 

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، ڈیوڈ میلر 56 جبکہ ایڈن مارکرم 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے بھارت کی جانب سے اردیپ سنگھ نے دو جبکہ محمد شامی، ہاردک پانڈیا اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!