کراچی بلیوز نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کیسٹک انٹرنیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی بلیوز نے ایک دلچسپ اور سنسی خیزمقابلے کے بعد کراچی گرینز کو 2 رنز سے شکست دیکر پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کیسٹک (KESTEC) انٹرنیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ٹرائسن (TRISUN) بلڈرز کے تعاون سے ٹرینٹی گرلز اسکول اینڈ کالج گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں کراچی بلیوز نے پہلی اننگز میں 4 ر نز اسکور کئے جواب میں کراچی گرینز نے 4 رنز بنائے دوسری اننگز میں کراچی بلیوز کی ٹیم نے5 رنزبنا سکی جبکہ کراچی گرینز نے مزید 3رنز اسکورکئے فائنل کی تیسری اننگز میں کراچی بلیوزنے مزید3 رنز بنا کر مجموعی طور پر 12 رنز اسکور کئے اور 5 رنز کی برتری حاصل کرلی کراچی گرینز اپنی آخری اننگزمیں 3 رنز بناکرٹوٹل 10 رنز اسکور کرسکی کراچی بلیوز کیجانب سے زہرہ علی اور بشرا نے3,3 جبکہ طوبہ، اینجل اور فزاء انورنے 2,2 رنز اسکور کئے کراچی گرینز کی فراشہ اور ندانے3,3 جبکہ عائشہ اور پرل نے2,2 نز بنائے کراچی گرینز کی ندا فائنل کی بہترین پلیئرقرارپائیں جبکہ فراشہ بیسٹ ہٹر، فزاء انوربیسٹ کیچر،زہرہ اعلی پچر اور اینجل کو بیسٹ فیلڈر کاایوارڈ دیا گیا

 

تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کیسٹک (KESTEC) انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر انجینیئر ملک منصور، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، ٹرینٹی گرلز اسکول اینڈ کالج کی پرنسپل آئرین پرل، بییونڈ(BEYOND) گرین سولر کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عاصم رؤف،ڈائریکٹر مارکیٹنگ سلمان سلیم،زیدآدم باوانی،ملک یاسین، سندھ سافٹ بال کے صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ،کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد ناصر، سیکریٹری فراز اعجاز اور اوسامہ بن شجاع نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیز، میڈلز، سرٹیفکیٹس اور تحائف تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انجینیئر ملک منصور کاکہنا تھا کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں تعلیمی ادارے نمایاں اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں

 

ویمنزسافٹ بال چیمپئین شپ کے انعقاد سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئے بلکہ ان کے درمیان باہمی ہم آہنگی،اخوّت اور محبت کا جذبہ مزید پروان چڑھا ہے کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان کے قیام کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر سافٹ بال کی چیمپئین کاانعقاد کرکے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے مجھے یقین ہے کہ ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑی مستقبل میں سندھ اور پاکستان کی قومی سافٹ بال ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں ہمارا ادارہ آئندہ بھی سافٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرے گا کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمدناصر نے ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں اور اسپانسرزکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کرکے انہیں اگلے ماہ کراچی میں تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائے گا

error: Content is protected !!