خواتین کی قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا شیڈول جاری

خواتین کی قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ 3اکتوبر تا 7 اکتوبر 2022 تک لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائیگی جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس شرکت کریں گے۔ جس کے لئے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں۔ اس ایونٹ کے لیے ڈراز 10 ستمبر 2022 کو شام پانچ بجے ہونگے۔ تمام الحاق شدہ یونٹوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 8 ستمبر 2022 کو یا اس سے پہلے اپنی شرکت کی تصدیق کریں۔ 08 ستمبر 2022 کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی شرکت کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ہر ٹیم میں 12 کھلاڑی، 1 منیجر اور 1 کوچ شامل ہوگا۔ الحاق شدہ یونٹس سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک ریفری/ٹیبل آفیشل لائیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہاسٹلز میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

تعارف: newseditor