دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان کردیا گیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سلیکشن پینل نے ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے انیس رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں ماہ دورہ پاکستان پر پہنچے گی اور سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، سلیکٹرز نے کرس جارڈن اور لیام لیوینگسٹون کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر فٹنس مسائل کے باوجود دورہ پاکستان پر آئینگے تاہم وہ ابتدائی میچوں میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت معین علی کرینگے، سلیکٹرز نے ٹیم میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہے جنہوں نے ابھی تک انگلش ٹیم کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا ہے ، انگلینڈ کا اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جوز بٹلر(کپتان)، معین علی(نائب کپتان)، ہیری بروک، جارڈن ساکس، سام کورن، بین ڈکیٹ، لیام ڈائوسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ویل جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، اولے سٹون، ریسی ٹاپلے، ڈیوڈ ویلی، کرس واوکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ۔

error: Content is protected !!