سینٹرل پنجاب کے کپتان فہیم اشرف ان فٹ ہو کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا کپتان فہیم اشرف ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، فہیم اشرف کو ہاتھ پر خیبرپختونخوا کیخلاف میچ کے دوران چوٹ آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں کم از کم بارہ دن مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، سینٹرل پنجاب نے فہیم اشرف کے متبادل کے طور پر اسد رضا کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے ، اسد رضا سینٹرل پنجاب سکینڈ الیون کا حصہ تھے جبکہ سکینڈ الیون میں ان کی جگہ بلاول بھٹی کو شامل کرلیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor