سیلاب زدگان کی مدد کیلئے معین علی نے بھی اپیل کردی

انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے برٹش پاکستانی کمیونٹی سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔معین علی نے کہا ہے کہ یہ صرف متاثرہ پاکستانیوں کی مدد نہیں بلکہ بڑا ثواب بھی ہے۔اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ملین روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے کچھ حصے ریکارڈ توڑ مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی زد میں ہیں، اب تک 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے۔

error: Content is protected !!