انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئر سٹو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے انگلش ٹیم کے اعلان کے 6 گھنٹے بعد جونی بیئرسٹو سکواڈ سے آئوٹ ہوئے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق جونی بیئرسٹو گالف کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، بیرسٹو کو جسم کے نچلے حصوں میں چوٹ آئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں جونی بیئرسٹو کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔