شاداب خان نے ہانگ کانگ کیخلاف جیت سیلاب زدگان کے نام کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹیم کی شاندار جیت کو سیلاب زدگان کے نام کردیا۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔شاہینز کے 193 رنز کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم صرف 38 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، حریف ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا

 

کپتان نزاکت خان 8 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔آل رانڈر شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کی جیت پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام کرتا ہوں۔ شاداب خان نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کیلئے کھیل رہے ہیں، آپ تمام ہمارے دل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مدد کر سکتے ہیں وہ ملک میں فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔

تعارف: newseditor