ایشیا کپ، سپر مرحلے کا پہلا میچ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شاناکا کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ افغانستان کو زیادہ سکور نہ کرنے دیں، ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ہدف کے تعاقب میں کامیاب رہے ہیں لہٰذا آج بھی یہی حکمت عملی ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ اگر میں بھی ٹاس جیت جاتا تو پہلے بائولنگ کو ہی ترجیح دیتا، یہاں کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے مشکل ہیں،سری لنکا نے اس میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ افغانستان نے عظمت اللہ عمرزئی جو بیمار ہیں کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

تعارف: newseditor