محمد رضوان اور شاہنواز دھانی کی انجری سے متعلق پی سی بی کی اپ ڈیٹ جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی انجری کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، میڈیکل ٹیم شاہنواز  دھانی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ کل موصول ہو گی، اس حوالے سے مزید کوئی بھی فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا البتہ اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

تعارف: newseditor