سری لنکا کے ہاتھوں شکست، بھارتی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کا کافی مذاق بنایا جارہا ہے جس کے لئے صارفین تصویریں اور فلمی ڈائیلاگ کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔سپر فور مرحلے میں بھارت کی پاکستان سے شکست کے بعد میمز کا جو سلسلہ شروع ہوا اب اس میں سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد مزید تیزی آگئی ہے۔ انٹرنیٹ پر صارفین نے بھارتی ٹیم کو اگلے میچ کے بجائے ایئرپورٹ جانے کے لئے تیاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 

ٹوئٹر پر ایک صارف نے بھارتی ٹیم کے لئے لکھا کہ جہاز آرہا ہے اور ایئرپورٹ آپ کا انتظار کررہا ہے۔ایک اکائونٹ سے لکھا گیا کہ بھارتی ٹیم نے ایئرپورٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کا بھی مشورہ دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ مسلسل دوسرے میچ میں ناکامی کے بعد اب بھارت کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

تعارف: newseditor