قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا، اولمپیئن کلیم اللہ خان چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی مقرر کر دیے گئے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔پانچ رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین 1984 لاس اینجلس اولمپکس کے فاتح کھلاڑی اولمپیئن کلیم اللہ خان ہونگے۔

 

پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی میں اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان، لئیق لاشاری انٹرنیشنل اور اولمپیئن شکیل عباسی شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

error: Content is protected !!