نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری دوسرے مرحلے میں نادرن کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد سندھ کی ٹیم کو ایک سکور سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سندھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نادرن کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، محمد ہریرہ نے 86، ناصر نواز نے 47 رنز کی اننگز کھیلی
سندھ کی جانب سے انور انور، ابرابر احمد، زاہد محمود اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سندھ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنا پائے اور میچ ایک سکور کے فرق سے ہار گئی، سندھ کی جانب سے سعود شکیل نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نادرن کی جانب سے مبصر خان اور عثمان شنواری نے دو دو جبکہ سہیل تنویراور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نادرن کے محمد ہریرہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔