آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ریچل ہینس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ریچل ہینس نے انٹرنیشنل اور اسٹیٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب کپتان ریچل ہینس کا کامن ویلتھ گیمز کا فائنل آخری میچ تھا جس میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔ریچل ہینس ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی جاری رکھیں گی جبکہ وہ نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے آئندہ نہیں کھیلیں گی۔
Bowing out a legend!
After a stunning career that featured five World Cup wins, the @AusWomenCricket vice-captain knew it was time to say goodbye. pic.twitter.com/DkYH87R9hj
— cricket.com.au (@cricketcomau) September 15, 2022
بائیں ہاتھ کی آل راؤنڈر ریچل ہینس نے 167 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں 6 ٹیسٹ،77 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی 84 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر ریچل ہینس کا کہنا ہے کہ میں اتنا کھیلی ہوں جتنا میں کھیل سکتی تھی، مجھے کیریئر کے دوران بہت سپورٹ ملی، جس کی وجہ سے یہاں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا میرے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔