پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر(ر) سجاد کھوکھر کی پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات سے ملاقات

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ایئر لائن کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات سے انکے آفس میں ملاقات کی. اس موقع پر پی ایچ ایف سینئر اسٹاف آفیسر ظہور احمد جنجوعہ ,پی آئی اے ایچ آر ہیڈ ایئر وائس مارشل(ر) عامر الطاف بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران پی آئی اے ہاکی ٹیم کی تشکیل نو کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا.اسکے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے انٹرنیشنل و نیشنل ٹورز کے دوران ایئر ٹکٹس میں خصوصی رعایت کے حوالے سے بھی بات ہوئی. پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ایئر لائن نے ہمیشہ قومی کھیل کیلئے جو خدمات پیش کیں وہ بے مثال ہیں.

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ڈیپارٹمنٹس میں ٹیموں کی بحالی کا جو اعلان کیا. اس سے کھلاڑیوں میں حوصلہ افزائی پیدا ہوئی ہے. امید ہے جلد از جلد پی آئی اے ہاکی ٹیم کی تشکیل نو کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کے معاشی معاملات کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے.پاکستان ایئر لائن کے سی ای او ایئر مارشل عامر حیات نے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر لائن قومی کھیل کی ترقی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی.پی ایچ ایف کی جانب سے جو سفارشات پیش کی گئی ہیں انشاء اللہ بہت جلد گورننگ بورڈ سے اپروول لیکر ان سفارشات پر عمل درآمد کرکے قومی کھیل ہاکی کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں گے.

error: Content is protected !!