مالدیپ کیخلاف فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، نادیہ خان

قومی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے کہا ہے کہ ساف چیمپئن شپ میں مالدیپ کیخلاف فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،فٹبال ہاؤس لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8سال کے طویل وقفہ کے بعد پاکستان کو کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا موقع ملااورتیاریوں کیلئے بھی محدود وقت تھا۔

 

ایونٹ کے دوران ہی کارکردگی میں بہتری کے آثار نظر آئے۔ آئندہ مقابلوں کیلئے مزید محنت کرتے ہوئے بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ کوچ عدیل رزقی نے کہا کہ کسی کھلاڑی کیلئے بھی کم بیک آسان نہیں ہوتا، اگر کوئی پوری ٹیم ہی کم بیک کررہی ہو تو اس کی مشکلات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے

قلیل وقت میں تشکیل پانے والی ویمنز ٹیم کی انٹرنیشنل سطح پر پہلی آزمائش تھی، بہتری کی جانب سفر جاری رہے گا، پلیئرز کی مہارت اور فٹنس میں بہتری لانے کے لئے کام کریں گے، نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نژادغیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مقصد ٹیم کو مضبوط کرنا اوردیگر کھلاڑیوں کو تجربہ دینا ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایف ایف الیکشن کیلئے پیش رفت کے ساتھ پاکستان فٹبال کی انٹرنیشنل سرکٹ میں واپسی کیلئے بھی کوشاں ہیں،ساف چیمپئن شپ میں ویمنز ٹیم کی شرکت پہلا قدم ہے، ایک نو آموز ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، آئندہ ایونٹس کی تیاری کیلئے بھی بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

تعارف: newseditor