باچا خان یونیورسٹی اور ایلیٹ سپورٹس پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت کا معاہدہ ہوگیا

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور ایلیٹ سپورٹس پاکستان کے مابین معاہدہ ہوگیا ،معاہدے کی تقریب باچا خان یونیورسٹی میں منعقد ہوئی،جس میں باچاخان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بشیر احمد بھی موجود تھے۔باچا خان یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹریس سپورٹس وسابق انٹرنیشنل اتھلیٹ شبانہ خٹک اور ایلیٹ سپورٹس کے چیف ایگزیکٹیومحمدجمال قریشی نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق ایلیٹ سپورٹس پاکستان لیمٹڈ کے زیر اہتمام منعقڈہ ای کھیلوں کے مقابلوں میں یونیورسٹی کی ٹیمیں باچا خان یونیورسٹی کے لوگو کیساتھ بنے شرٹ کیساتھ کھیلیں گی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئےباچاخان یونیورسٹی چارسدہ کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے طلباءکی صحت مند نشوونما کیلئے کھیلوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور ڈالا،اورکہاکہ یونیورسٹی کی ڈائریکٹرسپورٹس سپورٹس شبانہ خٹک کھیلوں پرخصوصی توجہ ڈےرہی ہیں یونیورسٹی کی انتظامیہ بھی انکےساتھ بھرپورتعاون کررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ ہمیں اس بات پرفخرہے کہ سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ شبانہ خٹک اس ادارےمیں کاحصہ ہےجنکی کاوشوں سے باچاخان یونیورسٹی میں کھیلوں کوفروغ ملاہے۔

error: Content is protected !!