محمّد ارشد جان ورلڈ کراٹے ٹورنامنٹ پولینڈ کیلئے ریفری منتخب ہوگئے

محمّد ارشد جان ورلڈ کراٹے ٹورنامنٹ پولینڈ کیلئے ریفری منتخب ہوگئے ورلڈ کراٹے آرگنائز یشن WKO جاپان اور یورپئین فل کنٹیکٹ کراٹیآرگنائز یشن کے زیر اہتمام 22ستمبر سے پولینڈ کے شہر وارسا میں ساتہویں ورلڈ کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہے۔جس کیلئے پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن کے صدر اور WKO ایشا کے بورڈ ممبر (شہیان) محمّد ارشد جان کو ریفری منتخب کیاگیاھے۔

 

انٹرنیشل ریفری و جج ونمائندہ ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن (سینسے) صاحبزادہ الہادی نے میڈ یا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت بڑیاعزاز کی بات ھے کیونکہ فل کنٹیکٹ کراٹے میں یہ پہلے پاکستانی ہونگے جنہیں ورلڈ ٹورنامنٹ میں ریفرینگ کے فرائض انجام دینگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم کو ویزے جاری ہوچکے ہیں جو کہ 21 ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہوگی۔

error: Content is protected !!