قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑیوں کی بھی سنی گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے مرحلہ وار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو آئندہ ہفتے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹیم آفیشلز کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ اور کامن ویلتھ گیمز کے واجبات کی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں کی جانا ہیں۔

تعارف: newseditor