آسڑیلیا کیخلاف ہوم سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا

 

آسڑیلیا کیخلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد شامی کورونا کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہونگے، ان کی جگہ ٹیم میں امیش یادیو کو شامل کرلیا گیا ہے جو اب تقریباً دو سال کے طویل وقفے کے بعد بھارتی ٹیم کیلئے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے، امیش یادیو آئی پی ایل میں باقاعدہ کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور ان کی پاور پلے کے دوران بائولنگ سب سے زیادہ بہترین رہی ہے

 

انہوں نے سولہ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں، بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز بیس ستمبر سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پچیس ستمبر کو کھیلا جائیگا جس کے بعد بھارتی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی جس کا پہلا میچ اٹھائیس ستمبر کو، دوسرا دو اکتوبر، تیسرا اور آخری چار اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

تعارف: newseditor