اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پہلی قائد اعظم ٹرافی چیس چیمپئن شپ کی پروفیشنل کیٹیگری میں سلیمان احمد اشرفی نے میدان مار لیا جبکہ صبط علی دوسرے اور سلمان علی خان تیسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین اور انڈر 14کیکیٹیگری میں نور فاطمہ راشد پہلے ، راجہ حطام الرحمان دوسرے اور حمزہ ذکا مصطفیٰ تیسرے نمبر پر رہے ۔چیمپئین شپ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی عر فان میمن کی خصوصی ہدایت پر ڈائر یکٹر یٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورارزم سی ڈی اے یم اسی آئی کے تعاون سے چیس فیڈریشن آف پاکستان اور اسلام آباد چیس ایسوسیٔ ایشن نے کرایا ۔
چیمپئین شپ پروفیشنل کیٹیگری میں سلیمان احمد اشرفی پہلے نمبر ،صبط علی دوسرے اور سلمان علی خان تیسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین اور انڈر 14کیکیٹیگری میں نور فاطمہ راشد پہلے ، راجہ حطام الرحمان دوسرے اور حمزہ ذکا مصطفیٰ تیسرے نمبر پر رہے ۔چیئرمین چیس فیڈریشن آف پاکستان انور شیخ نے کہا کہ ملک بھر میں شطرنج کے فروغ کے لئے فائنانسگ کا حصول اور سرکاری اداروں کی شمولیت ناگزیر ہے لہذا وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان مراحل کو عبور کریں گے۔
قائد اعظم ٹرافی چیمپئین شب میں پاکستان بھر سے 100سے زائد ٹاپ کھلاڑیوں نے شر کت کی۔ مزید یہ کہ ابھرتے ہوئے کمسن بچوں اور خواتین کو نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر گیم امپروو کرنے کا موقع دیا گیا۔اسلام کے ڈپٹی کمشنر عر فان نواز میمن نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شر کت کی ۔ جیتنے والے پہلے دس کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے اورفاتح کو خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا ۔
چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حینف قر یشی نے میٹرو پلولیٹن کارپوریشن اسلام کی جانب سے مائنڈگیمز کے فروغ کے لئے کی جانے والی اس کاوش کو سراہا۔ چیمپئین شپ کے منتظمین اور شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری فائنانس راجہ گوہر اقبال نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔