سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان انگلینڈ میچوں میں انٹری فری

سپیشل سکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کی اجازت سے سیلاب متاثرین کے لیے اسٹیڈیم میں انٹری فری ہے۔مقصود میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین 15 پر فون کریں انہیں اسٹیڈیم لے کر آئیں گے، ہماری ٹیمیں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کریں گی۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سکیورٹی پلان مناسب انداز سے بنایا گیا ہے۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انگلش سکیورٹی آفیشلز بھی ہماری پلاننگ سے مطمئن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میچز کے لیے 5 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی سکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔اے آئی جی پولیس نے کہا کہ تمام فورسز کے اہلکار کل ہونے والی ریہرسل میں حصہ لیں گے، کراچی کے شہری اسٹیڈیم آئیں اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔

تعارف: newseditor