پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ندا ڈار نے ویمن کرکٹ کے لیے لیگ کو اہم قرار دے دیا۔ندا ڈار نینجی ٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے، ویمن کرکٹرز کو ایکسپوژر ملے گا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ ہوگا۔تجربہ کار اور سینئر آل رائونڈر نے کہا کہ لیگ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں مواقع زیادہ ملتے ہیں اور اس کے ساتھ ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے، امید ہے کہ آئندہ برس ویمن کرکٹ لیگ کا انعقاد ہوگا اور ہماری کھلاڑیوں کو بھی ایکسپوژر ملے گا اور وہ اپنا ٹیلنٹ شو کیس کرسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بیٹرز اور بولرز کا اچھا ہونے کی وجہ لیگز ہیں، بھارتی ویمن ٹیم کے پاس بہت لیگز ہیں، ان کا ایکسپوژر اور تجربہ زیادہ ہے لیکن ہم ایشیا کپ میں انڈیا کو چیلنج کریں گے،سپن اٹیک سے انہیں ٹریپ کریں گے۔ندا ڈار نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہوں، بنگلہ دیش میں سپنرز کو مدد ملے گی اور اسی مناسبت سے ٹریننگ کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں کنڈیشنز مختلف تھیں، اب سپنرز کی وجہ سے ہمیں فائدہ ہوگا
میزبان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کی دفاعی چیمپئین ہے اور یہ ٹیم پہلے سے بہتر ہوچکی ہے۔ندا ڈار نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم بھی اچھی ہے، صرف بھارت کے خلاف میچ کو ٹارگٹ نہیں کیا ہوا ایک ایک میچ کو لے کر آگے بڑھیں گے تاکہ ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کریں۔آل رانڈر ندا ڈار 94 ون ڈے انٹرنیشنل اور 114 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہی۔