قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا۔جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا بڑا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔بابر اعظم نے شاندار سنچری سکور کی تو محمد رضوان نے بھی 88 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قومی ٹیم کی جوڑی نے جہاں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے وہیں آہستہ بیٹنگ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو بھی اپنی بیٹنگ سے بھرپور جواب دیا۔
اس معاملے پر قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔نسیم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا شاندار سنچری کرنے پر بابر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں۔