نوجوانوں کو ہنرمندبنانے اور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اہم اجلاس

نوجوانوں کو ہنرمندبنانے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کے دو سیشن ہوئے، وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک تیمورمسعود نے پہلے جبکہ ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے دوسرے سیشن کی صدارت کی، اجلاس میںڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف، ڈی جی ٹیوٹا، ڈپٹی سیکرٹری تعلیم شہزاد جعفری،ڈی ای او لٹریسی غلام احمد،پلڈاٹ کے فہیم خان، آمنہ کوثر،ماہم تاج، ڈائریکٹر ایڈمن سیدعمیر حسن، محمداسد UNFPA اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نازش نور ودیگر بھی شریک تھے،پلڈاٹ کی آمنہ کوثر ،پی آئی ٹی بی،ٹیوٹا،محکمہ لٹریسی پنجاب کے افسران نے نوجوانوں کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک تیمور مسعود نے کہاہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ای روزگار پروگرام کے تحت 40ہزار نوجوانوں کی رہنمائی کی ہے،نوجوانوں کی صلاحیتوں(سکلز) کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کیلئے نئے آئیڈیاز اور ہنمائی کے پروگرام لارہے ہیں، پلڈاٹ، محکمہ لٹریسی، پی آئی ٹی بی ، ایچ ای سی نوجونواں کے پروگرام پیش کریں، مکمل تعاون کیاجائیگا،وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک تیمور مسعود نے مزید کہاہے کہ والینٹیئر بنانے میں ہم ساتھ ہیں، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب اس کام کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ،محکمہ لٹریسی نوجوانوں کے حوالے سے پروگرام لائے ہم مل کر اسے مکمل کریں گے۔

دوسرے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود ہمارا مقصد ہے نوجوانوں کو فنی وتکنیکی تعلیم دینے کی ضرورت ہے،ہر نوجوان کو تعلیم کے ساتھ ایک ہنر بھی سیکھناچاہئے،ملک کو ہنرمند نوجوانوں کی زیادہ ضرورت ہے، جس کے لئے کام کررہے ہیں،نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے محکمہ یوتھ افیئرزپنجاب نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوجوانوں کے لئے ہیلپ لائن بھی بنائی ہے جس سے نوجوان رہنمائی حاصل کررہے ہیں

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے متعدد سیمینار بھی منعقد کرائے ہیں جس میں ماہرین نے نوجوانوںکی رہنمائی کی ہے،پلڈاٹ کی آمنہ کوثر نے اجلاس کو بتایا کہ یوتھ اسمبلیاں بنائی جائیں گی جس میں نوجوان اپنے مسائل پر بات چیت کرسکیں گے جبکہ 30ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے

 

 

ہمیں والینٹیئر گروپ بنانے کی طرف بھی توجہ دینا ہوگی کیونکہ قدرتی آفات کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہوتا ہے،انہوں نے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای لائبریری کا منصوبہ پنجاب کے نوجوانوں کے لئے شاندار منصوبہ ہے جس میں نوجوانوں کو جدید سہولیات میسر ہیں،محکمہ لٹریسی کے افسران نے بتایا کہ جیلوں میں نوجوانوں پر کام کررہے ہیں، ٹرانس جینڈر پر بھی کام کیا جارہا ہے، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لئے بہترین اقدامات پر جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

تعارف: newseditor