ڈپٹی چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ مارٹن ڈارلو نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ سے فینز کی بڑی تعداد پاکستان آئے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مارٹن ڈارلو نے کہا کہ 17 سال بعد انگلینڈ کی پاکستان آمد پر ہر کوئی خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کراوڈ کا جوش و خروش دیکھ کر کافی اچھا لگا، دورے کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں بورڈز نے بہت محنت کی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین ای سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات نہایت ہی شاندار ہیں، انگلش کرکٹ فینز سے کہوں گا کہ پاکستان ایک بہت ہی خوبصورت ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ سے فینز کی بڑی تعداد بھی پاکستان آئے گی۔مارٹن ڈارلو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے پلیئرز کے آپس میں تعلقات بنے ہوئے ہیں۔