ابوظبی ٹی 10 ، پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم دہلی بلز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے

پاکستان کے اسٹار کھلاڑی عماد وسیم ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن میں دہلی بلز کی نمائندگی کریں۔ اسکواڈ چننے کی تقریب گزشتہ دنوں ابوظبی میں ہوئی تھی جس میں دہلی بلز نے پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم کو چنا ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ہربجن سنگھ ، ٹیم ڈیوڈ ، ریلی روسیو، رحیم اللہ گلباز، ویل جیکس، فضل الحق فاروقی، ڈومینک ڈارکیز، نجیب اللہ زردان، رچرڈ گیلسن، کیمو پاؤل ، میچل اسٹینسلے ، جارڈن کوکس، شیراز احمد، کرنل زاہد اور ایان خان شامل ہیں۔

 

ڈی جے براوو آئیکون کھلاڑی اور ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ہیں۔ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 4 دسمبر تک ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اس بار 2 نئی ٹیموں کا اضافہ ہوا اور ٹورنامنٹ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

تعارف: newseditor