ہربجھن سنگھ پہلی بار ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کریں گے

بھارت کے اسٹار کھلاڑی ہربجھن سنگھ بھی ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن میں ایکشن میں نظرآئیں گے ۔ انہوں نے دہلی بلز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ابوظبی ٹی 10 کا چھٹا ایڈیشن نومبر میں شیڈول ہے۔ ہربجھن سنگھ کے آنے سے دہلی بلز کی بالنگ لائن مضبوط ہوجائے گی۔ آف سپینر ہربجھن سنگھ نے 1998 میں ڈیبو کیا تھا وہ 2007 کی ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کی ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ بھجی کے نام سے مشہور ہربجھن سنگھ نے اپنے کیرئر کے دوران 711 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے اور آئی پی ایل میں اپنے ٹیم کو 3 بار فتح سے بھی ہمکنار کیا۔ ٹی 10 کے اپنے سیزن بارے ہربھجن سنگھ نے کہا ، "یہ میرے اندر کے بولر کے لئے ایک بہت ہی دلچسپ اور نیا چیلنج ہے اور میں اس سال ابوظبی ٹی 10 میں دہلی بلز کے لئے کھیلنے پرخوش ہوں۔ باؤلرز کے لئے یہ آسان نہیں ہوگا ، لیکن مجھے امید ہے کہ میں یہاں اپنی شناخت بناؤں گا اور اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے مدد دوں گا۔

 

ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ یہ ابوظبی ٹی 10 کے لئے بہت اچھی بات ہے کہ ہربھجن سنگھ جیسے کھلاڑی چھٹے سیزن کھلیں گے۔ دہلی بلز کے مالک نیلیش بھٹناگر نے لیجنڈری کرکٹر کو سائن کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، "ہربھجن سنگھ ایک لیجنڈ ہیں اور انہوں نے بھارت اور دیگر تمام ٹیموں کے لئے بہت سے میچ جیتے ہیں۔ میں دہلی بلز کے مالک کی حیثیت سے بہت خوش ہوں اور مجھے پورا یقین ہے کہ ابوظبی ٹی 10 میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کرکٹرز میں سے ایک ہوں گے”۔

error: Content is protected !!