شان مسعود یارکشائر کے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کو انگلش کائونٹی یارکشائر کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شان مسعود 2023 کے سیزن میں تمام فارمیٹس میں کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔یارکشائر کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شان مسعود سے بات ہوچکی ہے اور انہیں کپتان مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود نے یارکشائر کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

تعارف: newseditor