ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلی، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آج ہماری ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلی۔پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 4 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔قومی ٹیم کی جیت میں کپتان بابر اعظم کے شاندار 79 رنز اور حارث رف کی تین وکٹیں بھی شامل تھیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ بہت ہی شاندار، آج گیم پلان ہمارے حق میں رہا، بابر اعظم کو مبارکباد، شاداب خان اور حارث رف کو بھی شاباش۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ آج میں نے ماضی کے مقابلے میں خوف سے آزاد کرکٹ دیکھی، شاباش پی سی بی اور کرکٹ ٹیم۔

error: Content is protected !!