قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل

قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں، 7 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، سدرن پنجاب کی ٹیم 95 اوور میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سندھ کی جانب سے ابرار احمد نے 94 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سندھ کی ٹیم 51ویں اوور میں 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عمر نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کے محمد الیاس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دن کے کھیل کے اختتام پر، سدرن پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں 77 رنز تین کھلاڑی بنا لیے ہیں۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ میچ میں سنٹرل پنجاب نے بغیر کسی نقصان کے 24 کے اوور نائٹ سکور پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کرنے کے بعد 65 اوورز میں چار وکٹوں پر 173 رنز بنا لیے ہیں ۔ عابد علی نے سب سے زیادہ 66، عبداللہ شفیق نے 51 رنز بنائے۔خیبر پختونخوا کے خالد عثمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں 347 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے ناردرن نے 116 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 520 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ فیضان ریاض نے ناقابل شکست 201 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں 27 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ بلوچستان کے تاج ولی نے 91 کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے اختتام پر بلوچستان نے 34.4 اوورز میں چار وکٹوں پر 108 رنز بنا لیے ہیں ۔ اسد شفیق نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔

error: Content is protected !!