سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کا دورہ فیصل آباد ڈویژن، سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ نے بدھ کے روز فیصل آباد ڈویژن کادورہ کیا اور سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی پیشرفت کا جائزہ لیا، انہوں نے سپورٹس ویونیوز میں فراہم کی گئی سہولیات کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ ایڈیشنل کمشنر، اے ڈی سی جی فیصل آباد ودیگر افسران بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ نے محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اور پنجاب حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا

انہوں نے ہائی پرفارمنس سنٹر کے بائولنگ ہال،سوئمنگ پول اورایڈمن بلاک کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام 30نومبر تک مکمل کیا جائے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر فیصل آباد کے کھلاڑیوں کیلئے تحفہ ہوگا جس کی جلد ازجلد تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں


سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ نے ہاکی سٹیڈیم میں نئی آسٹروٹرف کی جگہ کا معائنہ کیا،انہوں نے کام ایک ماہ میں مکمل کرنیکی ہدایت کردی،ان کا کہنا تھا کہ نئی آسٹروٹرف سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی سٹیڈیم وفاق کے زیرانتظام ہے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے وفاق کے نمائندے کو ہدایت کی کہ کام دو سال سے نامکمل ہے اسے جلد مکمل کیا جائے


سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے ای لائبریری کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا،انہوںنے بوہڑوالی کرکٹ گرائونڈکی تزئین نو کا جائزہ لیااور کھلاڑیوں سے سہولیات بارے دریافت کیا،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ کی زیرصدارت کمشنر آفس میں اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کی سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں میں ہونیوالی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔

 

تعارف: newseditor