پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں فاسٹ بولر شاہین کی یارکر سے زخمی ہونے والے بیٹر رحمان اللہ گرباز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر رحمان گرباز نے میچ کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے اب بالکل ٹھیک ہوں اور آنے والے میچز میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ نے بھی گرباز سے متعلق بیان جاری کیا تھا جس میں بتایاگیا تھا کہ ‘گرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جب کہ ان کے پائوں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی
تاہم توقع ہے کہ گرباز انگلینڈ کے خلاف ہفتے کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔وارم اپ میچ میں پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمان اللہ گرباز آٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔