ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان کی بیٹنگ لائن فلاپ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 113 رنز درکار

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 113 رنز کا ہدف دیدیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 19.4 اوورز میں 112 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان نے 32، عثمان غنی نے 30 اور نجیب اللہ زردان نے تیرہ رنز بنائے، ان تین کے علاوہ کوئی بیٹر سکور کو ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہا، انگلینڈ کی جانب سے سام کورن نے پانچ، مارک ووڈ اور بین سٹوکس نے دو دو جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!