ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔شکست کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا’۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ میچ دیکھیں تو پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی، اور دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کے ہدف کا دفاع کیسے کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں بھارت نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دو میچز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر بظاہر مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔