پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ نیدرلینڈ کے خلاف کل پرتھ میں کھیلے گی، نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے آج پریکٹس سیشن کیا۔واکا کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی اور پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا۔
قومی کرکٹرز زمبابوے اور بھارت کی شکستوں کو بھلاکر آگے بڑھنے کے لیے پر امید ہیں۔فاسٹ بولرز نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر باؤنس کھیلنے کی پریکٹس کی، ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی بھی ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کا پرتھ میں ٹریننگ سیشن، نیدرلینڈز سے کل مقابلہ ہوگا، شکست کو پیچھے چھوڑ کر آگے کی جانب دیکھیں #T20WorldCup ,#PAKvNED ,#Perth pic.twitter.com/juSQRtWqjs
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) October 29, 2022
بابر اعظم نے بھی ماربل پر باؤنس کی پریکٹس کی، محمدرضوان نے نیٹس پر بابر اعظم اور افتخار کو پریکٹس کرائی، محمد رضوان اپنے کپتان کو فٹ ورک پر بھی مشورہ دیتے رہے۔