راولپنڈی ٹیسٹ، انگلش بیٹرز نے پاکستانی بائولنگ لائن کا بھرکس نکال دیا، چار وکٹوں پر 506 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا لئے تھے، جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر ہیری بروک 108 اور کپتان بین سٹوکس 34 رنز کے ساتھ موجود تھے، انگلینڈ کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور چار سنچریاں سکور ہوئیں، زاک کرالے نے 122، بین ڈکیٹ نے 107، اولی پوپ نے 108، ہیری بروک نے 101ناٹ آئوٹ، بین سٹوکس نے 34 ناٹ آئوٹ جبکہ جو روٹ 23 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ محمد علی اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor