نسیم شاہ کے کندھے میں بھی تکلیف شروع ہو گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل سے ملتان میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نسیم شاہ نے ٹریننگ سیشن میں احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

تعارف: newseditor