امام الحق تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سے آئوٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کے کراچی میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے اوپنر امام الحق ٹانگ میں دوبارہ تکلیف کی وجہ سے ڈراپ کردیئے گئے ہیں، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں امام الحق دائیں ٹانگ کے گھٹنے پر آئس بیگ لگا کر ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے تاہم انہوں نے پریکٹس نہیں کی۔نیشنل سٹیڈیم میں امام الحق کو چلنے کے دوران لنگڑاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔یاد رہے کہ امام الحق ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور وہ میچ کی دوسری اننگز میں بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔امام الحق کو ملتان ٹیسٹ کے دوران ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

تعارف: newseditor