ریحان احمد انگلینڈ کے ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر

ریحان احمد انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 710 ویں کھلاڑی بن گئے۔لیگ سپنر ریحان احمد انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ ڈییبو کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں انہیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ٹیسٹ کیپ دی۔ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دیتے وقت ان کے والد نعیم احمد بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ہیڈکوچ برینڈن میک کولم نے بیٹے کو ٹیسٹ کیپ دینے کی تقریب میں والد کو شریک ہونے دعوت دی۔ریحان کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے ہمارا یہ خواب تھا لیکن اللہ نے اتنی جلدی خواب کی تکمیل دینا تھی یہ معلوم نا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے ہے اور گزشتہ 22 برس سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔کرکٹر کے والد نے بتایا کہ 20 سال پاکستان میں رہا، یہاں کرکٹ کھیلی اب انگلینڈ میں رہتا ہوں اور بیٹے کو کرکٹ کھیلتا دیکھ رہا ہوں۔

error: Content is protected !!