قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے، فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز پورے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کا بھرپور مقابلہ کیا ، 1986 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم چیمپئن بنی ہے، فرانس اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر ہونے کے بعد اضافی وقت دیا گیا جس میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ نہیں ہوسکا اور اضافی وقت میں دونوں ٹیموں نے تین تین گول سکور کئے جس کے بعد اب فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پیلنٹی ککس دی گئیںجس پر ارجنٹائن نے فرانس کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی
تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی نے میچ کے 23 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا اور اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، میچ کے 36 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے ڈی ماریہ نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی سرتوڑ کوشش اور بالآخر انہیں پہلی کامیابی میچ کے 80 ویں منٹ میں اس وقت ملی جب ایمباپے نے پینلٹی کک پر اپنی ٹیم کیلئے پہلا گول سکور کیا جبکہ صرف ایک منٹ بعد ایمباپے نے ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا اضافی وقت میں ارجنٹائن کے میسی نے 108ویں منٹ میں گول سکور کرکے ٹیم کو برتری دلا دی تاہم اس کے بعد میچ کے 118 ویں منٹ میں ایمباپے نے پینلٹی کک پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔