بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو شکست دے دی

بگ بیش لیگ کے 13 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔سیم بلنگز نے 48 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی، تھومس کیلے 43 جبکہ کولن ڈی 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارک سٹیکٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تعارف: newseditor