جافنا کنگز نے جمعہ کے روز تاریخ رقم کی جب انہوں نے ایک سنسنی خیز فائنل میں کولمبو سٹارز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار تیسری بار لنکا پریمیئر لیگ (LPL) ٹائٹل جیت لیا۔کولمبو سٹارز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جبکہ جافنا کنگز نے ہدف 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے کنگز نے اپنی اننگز کا آغاز مثبت انداز میں کیا کیونکہ اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور اویشکا فرنینڈو نے ہر اچھی گیند پر باؤنڈری لگائی۔ گرباز 18 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں سمیت 36 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس چلے گئے۔ تاہم فرنینڈو کریز پر موجود رہے اور 43 گیندوں پر اپنے 50 رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے تیسری وکٹ کے لیے سدیرا سمارا وکرما (44) کے ساتھ 72 رنز کی شراکت بھی بنائی ۔سورنگا لکمل نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
سمارا وکراما کے پویلین واپس جانے کے بعد کنگز نے پانچ فوری وکٹیں گنوائیں۔ لیکن بنورا فرنینڈو نے آخری اوور میں اپنی ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔سٹارز کی جانب سے سورنگا لکمل اور بینی ہاویل سرفہرست بولر رہے کیونکہ انہوں نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد کولمبو اسٹارز کی شروعات خراب رہی۔ نشان مدوشکا (1) صرف دو رنز بنا کر آوٹ ہو گیے ۔ دنیش چندیمل نے اپنی اچھی فارم کو جاری رکھتے ہوئے چارتھ اسالنکا کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 75 رنز کی شراکت قائم کی۔ چندیمل نے 40 گیندوں پر 49 رنز بنائے، جبکہ اسالنکا نے صرف 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے، اس سے پہلے کہ روی بوپارا (47 ناٹ آؤٹ) نے ایک اور شاندار اننگز کھیل کر اسٹارز کو فائٹنگ پوزیشن تک پہنچایا۔جافنا کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا، بنورا فرنینڈو، مہیش تھیکشنا اور دونتھ ویللاج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔