پاکستان کی ٹیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 438 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ہے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 161،آغا سلمان 103 اور سرفراز احمد 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز عبداللہ شفیق نے سات، امام الحق نے چوبیس، شان مسعود نے تین، سعود شکیل نے بائیس، نعمان علی نے سات، محمد وسیم نے دو، میر حمزہ نے ایک جبکہ ابرار احمد نے چھ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے تین، اعجاز پٹیل، مچل بریسویل اور سودھی نے دو دو جبکہ نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!