پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔پی سی بی نیدوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انٹری فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے دوران شائقین کا ٹرن آئوٹ بہت کم نظر آیا جس کے باعث انتظامیہ کو اسٹینڈز کو بھرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے پڑے۔پی سی بی نے تعلیمی اداروں، یتیم خانوں اور اولڈ ہومز سے رابطہ کرکے انہیں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔خیال رہے کہ اسٹیڈیم نہ بھرنے پر کراچی کو ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اکثر، پی سی بی اسکول کے بچوں کو اسٹینڈز بھرنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں کے دوران پی سی بی نے اسکول کے بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔