کراچی ٹیسٹ، کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، کیویز کی برتری 174 رنز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 438 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 612 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ہے ، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 174 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، چوتھے روز دوسرے سیشن کی خاص بات نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن کی ڈبل سنچری تھی جبکہ گزشتہ روز آنے والے نائٹ واچ مین اش سودھی نے بھی نصف سنچری سکور کی اور 65 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کین ولیمسن 200 ناٹ آئوٹ، ٹام لیتھم 113، ڈیون کانوے 92، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47 اور اش سودھی 65 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے پانچ نعمان علی نے تین جبکہ محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor