ہمارا مقصد کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنا ہے جس کے لئے ہم کوشاں ہیں لنکا پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شاندار کامیابی کے بعدآئندہ برس ملائشیا میں بھی اس طرز کی لیگ کا آغاز کررہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار سی ای او آف آئی پی جی گروپ مسٹر انیل موہن نے کیا ان کا کہنا تھا کہ لنکا پریمیر لیگ نے معاشی و سیاسی بحران کے بعد لوگوں میں جوش و ولولہ پیدا کیا اور انہیں خوشی فراہم کی جس کا واضح ثبوت لنکا پریمئر لیگ کے فائنل میں بائیس ہزار لوگوں کی شرکت ہے اور ہم پر امید ہیں ہے لیگ آئندہ ایڈیشن میں زیادہ مقبولت حاصل کر ئے گی مسٹر انیل موہن نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دیگر ممالک میں فرنچائز کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں تاکہ کرکٹ ان ممالک میں بھی مقبول ہوجہاں ابھی تک کرکٹ کی مقبولیت میں کمی ہے اور لنکا پریمیر لیگ کی طرح ہم ملائشیامیں لیگ کا انعقاد اگلے برس کریں گے جس میں مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ مقامی سطح پر کرکٹ کا کھیل مزید مستحکم ہو ۔ لنکا پریمیئر لیگ کے اختتام پر جاری کی گئی
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کینڈی فالکنز میں شامل ویسٹ ایڈیز کے آل راونڈر کارلوس براتھویٹ نے آٹھ انگز میں کل اٹھارہ وکٹیں حاصل کر کے سر فہرست رہے جبکہ گال گلیڈی ایٹرز کے نووان تھشارا نے نو میچز میں چودہ وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ جافنا کنگز کے اویشکا فرنینڈو نے آٹھ میچز میں تین سو انتالیس اسکورز کے ساتھ سر فہرست اور سدیرا سمارا وکراما نو میچز میں دو سو چورانے کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور انہیں پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کو اعزاز دیا گیا ۔ جافنا کنگز کے وجے کانت ویاس کانتھ نو میچز میں تیرہ وکٹیں حاصل کر کے ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنمنٹ رہے اور جافنا کنگز میں شامل افغان وکٹ کیپررحمن اللہ گرباز نے پندرہ چھکے لگا کر سرفہرست رہے ۔ ٹورنمنٹ کے ڈائریکٹر سمانتھا نے لیگ کے انعقاد اورشاندار اختتام کو خوش آئندہ قراد یتے ہوئے کہا کہ مقامی کھلاڑیوں کا بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ایک اچھا تجربہ ہے جس سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے اور آئندہ ایڈیشن میں لیگ مزید مقبول ہو گی ۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل تیئس دسمبر کو کولمبواسٹار اور جافنا کنگز کے درمیان کھیلا گیا اور جافنا کنگز نے فائنل میں فتح حاصل کرکے لگاتار تین بھی لنکا پریمئر لیگ کے فاتح کا اعزاز بھی حاصل کیا تاحال جافنا کنگز لنکا پریمئر لیگ کے تینوں ایڈیشن کے واحد فاتح ٹیم ہے۔