جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، آسڑیلوی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں 2 کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 14 رکنی اسکواڈ میں میتھیو رینشا اور آشٹن اگر کو شامل کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جوش ہیزل ووڈ فٹ ہو کر تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میلبرن میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے مچل اسٹارک اور کیمرون گرین ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

تعارف: newseditor